ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / حوثیوں کی یرغمال سابق وزیر دفاع کو ایران بھیجنے کی دھمکی

حوثیوں کی یرغمال سابق وزیر دفاع کو ایران بھیجنے کی دھمکی

Sun, 02 Apr 2017 18:37:19    S.O. News Service

صنعاء2اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)یمن میں ایک قبائلی شیخ کا کہنا ہے کہ حوثی ملیشیا کی قیادت نے اُسے آگاہ کیا ہے کہ اگر آئینی حکومت باغیوں کے قبضے میں موجود سابق وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل محمود الصبیحی اور ان کے ساتھیوں کی رہائی کے لیے پیش کردہ مطالبات پورے کرنے کے لیے حرکت میں نہ آئی تو الصبیحی کو ایران بھیج دیا جائے گا۔لحج صوبے سے تعلق رکھنے والے قبائلی شیخ رشاد العطری کے مطابق انہوں نے اس معاملے میں تحریک پیدا کرنے کے واسطے بہت کوششیں کیں تاہم اس حوالے سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔2015 میں جنگ چھڑ جانے کے وقت سے حوثی ملیشیاؤں نے کئی اہم شخصیات کو یرغمال بنا رکھا ہے جن میں بریگیڈیئر جنرل محمود الصبیحی، ناصر منصور ہادی اور فیصل رجب شامل ہیں۔ادھر جنگ کے میدان میں عرب اتحادی طیاروں نے صعدہ صوبے کے شمال میں حوثی ملیشیاؤں کا ایک اسلحہ ڈپو تباہ کر دیا جس میں بھاری اور ہلکے ہتھیار جمع کی گئے تھے۔اس دوران تعز کے مغرب میں مقبنہ کے محاذ پر سرکاری فوج کے ساتھ جھڑپوں میں باغی ملیشیاؤں کے 7 ارکان ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق سرکاری فوج نے مقبنہ ضلعے کے متوازی الکدحہ کے علاقے میں حوثی ملیشیاؤں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔ کارروائی میں باغیوں کو بھاری جانی اور مادی نقصان اٹھانا پڑا۔دوسری جانب عرب اتحادی لڑاکا طیاروں نے تعز کے مغرب میں خالد عسکری کیمپ کے اطراف ملیشیاؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ 
 


Share: